ہندوستانی نوجوانوں کو فزیکل اے آئی میں مہارت دلانے کے لئے نیکسٹ ویو کی اہم شراکت داری

نئی دہلی، یہ شراکت داری تکنیکی قیادت کی سمت ہندوستان کے سفر میں ایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتی ہے اپنے نوجوانوں کو جدید خود مختار گاڑیوں کی مہارت فراہم کرکے ہم نہ صرف ہنر کی کمی کو پورا کر رہے ہیں بلکہ ہندوستان کو فزیکل اختراعات کے لئے ایک عالمی مرکز کے طور پر بھی قائم کر رہے ہیں یہ مستقبل کے لئے تیار افرادی قوت بنانے کے این ایس ڈی سی کے مقصد کے عین مطابق ہے جو ترقی پذیر ٹیکنالوجیوں میں ملکی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہاراین ایس ڈی سی کے سی ای او اور این ایس ڈی سی انٹرنیشنل کے ایم ڈی مسٹر وید منی تیواری نے نیکسٹ ویوکی این ایس ڈی سی اور ٹیئر فور کے ساتھ شراکت داری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شمولیت اور رسائی کو یقینی بناتے ہوئے یہ پروگرام ہندوستان بھر کے طلباءکے لئے آن لائن اور آف لائن طریقوں سے دستیاب ہوگا اور علاقائی زبانوں میں مقامی مواد فراہم کرے گا۔ نیکسٹ ویو اپنے تعاون سے حاصل کردہ علم کو یکجا کرکے اور نئے خصوصی کورس متعارف کرا کر اپنے اے وی نصاب کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔اس ساجھے داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیکسٹ ویو کے بانی اور سی ای او مسٹر راہل اتولوری نے کہاکہ یہ شراکت داری مستقبل کے لئے تیار افرادی قوت سازی کے ہمارے مقصد کے مطابق ہے۔

نیکسٹ ویوابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں ہندوستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں ایک رہنما نے ٹیئر فوراور آٹوویئر فاو¿نڈیشن کے ساتھ اپ اسکل انڈیا 4.0 چلانے کے لیے شراکت کی ہے، جواین ایس ڈی سی کی ساجھے داری میں شروع کی گئی ہے۔ اس بے مثال شراکت کا مقصد پوری دنیا میں ہونے والے فزیکل اے انقلاب میں ہندوستان کو ایک رہنما کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد تعلیمی نصاب اور صنعت کی ضروریات کے درمیان تفاوت کو ختم کرکے تیزی سے بڑھتے ہوئے خود مختار گاڑیوں کے شعبے میں ہندوستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار ہنر فراہم کرنا ہے۔”ٹیئر IV اورآٹوویئر کی جدید اوپن سورس ٹیکنالوجی کے ساتھ نیکسٹ ویو کے جامع اپ اسکلنگ فریم ورک کے ساتھ مل کر ہمیں اے وی اور فزیکل اے آئی اختراع میں ہندوستان کو مضبوط رتبہ دلانے کا یقین ہے۔

مصنوعی ذہانت اور حقیقی دنیا کے فزیکل نظام کو یکجا کر کے فزیکل اے کا مقصد نقل و حمل، لاجسٹکس، صحت کی دیکھ بھال اور مینوفیکچرنگ جیسی صنعتوں کو تبدیل کرنا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف اے آئی پر مبنی نقل و حرکت کے حل کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتا ہے بلکہ نوجوان اختراع کاروں کو ہنر مند تجربہ اور عالمی سطح پر متعلقہ مہارت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ذہین خود مختار نظام بنائے جو موثر، محفوظ اور اختراعی ہوں۔

یہ مہم مہارت کے فرق کو ختم کرنے اور اے وی ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اے وی ڈیولپر کمیونٹی کا مقصد ہندوستان میں ٹیلنٹ کو درپیش بنیادی چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ اس کا مقصد اے وی ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی کے فرق کو پر کرنا، صنعت اور اکیڈمی کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور اے آئی سے چلنے والی نقل و حرکت میں عالمی سطح پر قابل افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہندوستان فزیکل اے آئی انقلاب کی قیادت کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہاں دنیا بھر سے سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا اور تحقیق کو فروغ ملے گا جس سے مختلف شعبوں میں تکنیکی ترقی ہوگی۔

اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹیئرفورکے بانی اور سی ای او اور آٹو ویئر فاو¿نڈیشن کے چیئرمین مسٹر شنپی کاٹو نے کہاکہ ہمارا مقصد ہمیشہ خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی تعیناتی کو بڑھانا رہا ہے۔ نیکسٹ ویو کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم نظریاتی علم اور عملی اطلاقات کو یکجا کرکے نئے دور کے اختراع کاروں کو تیار کرنے کے لیے اپنی مہارت کو منظم نصابات میں لانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر ٹیئر فور شمالی امریکہ کے صدراور چیئر، اسٹریٹجک پلاننگ کمیٹی، آٹو ویئر فاونڈیشن کے صدر مسٹر کرسچن جان نے کہاکہ آٹو ویئر فاونڈیشن میں ہمارا مشن عالمی تعاون کے ذریعے اوپن سورس خود مختار ڈرائیونگ کو آگے بڑھانا ہے۔ نیکسٹ ویو اوراین ایس دی سی کے ساتھ یہ شراکت داری ہندوستانی طلباءکے لیے ایک پلیٹ فارم بنائے گی تاکہ وہ جدید تحقیق کرتے ہوئے اور خود مختار نقل و حرکت میں جدت طرازی کو تیز کرنے کے لیے عالمی اے وی ڈیولپر کمیونٹی میں شامل ہو کر تجربہ حاصل کر سکیں۔خیال رہے کہ ٹیئر فورکا صدر دفتر جاپان میں ہے۔اس نے خود مختار ڈرائیونگ کے لیے دنیا کے پہلے اوپن سورس سافٹ ویئر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور آٹو ویئر جو خود مختار ڈرائیونگ کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اوپن سورس سافٹ ویئر پروجیکٹ ہے۔ نیکسٹ ویوکے اس تعاون کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی خود مختار گاڑی (اے وی) ڈیولپر کمیونٹی کو باقاعدہ بنانا ہے۔

یو این آئی۔ ع خ۔م الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں