چترکوٹ: اترپردیش کے ضلع چترکوٹ کے کروی علاقے میں پک اپ گاڑی پلٹ جانے سے چار خواتین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 6شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ آج صبح تقریبا 20 مزدور پک اپ پر سوار ہوکر مزدوری کرنے کے لئے جارہے تھے کہ بھاگا پل پر مخالف سمت سے آرہی بھاری گاڑی سے پک اپ کا کنارہ ٹکرا گئی۔ حادثے میں پک اپ سوار لوگ نیچے گر گئے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو زخمیوں کے مکمل انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع باشندہ کثوم(52)، کیسر(03)، منو(14) اور سپنا کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دےد یا۔ حادثے میں شدید طور سے زخمی منی(16)، وندنا(35)، سپنا(19)، شکنتلا(45)، کثوم(45)شری کشن(50)، بھولے(35)، کیسر(35)، ورشا(10) اور کارتک کی حالت نازک ہے۔ دیگر کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
یواین آئی۔ولی