کار اور ٹریلر کی ٹکر میں 6 افراد ہلاک ، ایک زخمی

سروہی، راجستھان کےضلع سروہی کے ابو روڈ پر جمعرات کی صبح کار اور ٹریلر کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

ماؤنٹ ابو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گومارام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والےتمام جالور ضلع کے رہنے والے تھے۔ یہ لوگ گجرات کے احمد آباد سے جالور آ رہے تھے کہ کیورلی کے قریب ان کی کار آگے بڑھ رہے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کو ابو روڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں