نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج احمد آباد، گجرات میں پارٹی کے ریاستی، ضلع اور بلاک سطح کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی اور نچلی سطح پر پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا مسٹر گاندھی کے ساتھ اس میٹنگ میں تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، گجرات کے کانگریس جنرل سکریٹری انچارج مکل واسنک، ریاستی کانگریس صدر شکتی سنگھ گوہل، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ریاستی صدر امیت چاوڑا وغیرہ اور کانگریس لیڈر موجود تھے۔
آج گجرات میں کانگریس لیڈر کے پروگرام میں انہوں نے راجیو گاندھی بھون میں کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کے لیڈروں سے ملاقات کے بعد سب سے پہلے ضلع کانگریس کے صدور سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے بلاک سطح کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔
یواین آئی۔ظ ا