دھار ضلع میں سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک، دو زخمی

دھار، مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں بدنور اجین شاہراہ پر ایک ٹینکر نے کار اور پک اپ گاڑی کو ٹکر مار دی جس میں آٹھ مسافروں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی دیر رات پیش آنے والے اس حادثے میں تین مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ سات مسافروں کو علاج کے لیے بدنور اسپتال لے جایا گیا۔ آج صبح تک پانچ اور مسافروں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ دو دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار ٹینکر نے ایک کار اور پک اپ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار چار افراد سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت گردھاری، چیتن، انیل، لال سنگھ، انوپ اور جتیندر کے طور پر ہوئی ہے۔ دو دیگر کی شناخت کی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے افراد قریبی ضلع کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں