جموں،جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں اتوار کی رات پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق، اتوار کی رات راجوری کے فتح پور تھنہ منڈی علاقے میں ایک موٹر سائیکل اور آلٹو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔متوفین کی شناخت 19 سالہ اظہر حسین شاہ ولد مظفر حسین شاہ اور طیب ولد عبدالقیوم ساکن سائم فتح پور کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یو این آئی، ارشید بٹ








