بارہمولہ پولیس کی بونیار میںشبانہ کارروائی ایک شخص ایک کلوگرام سے زیادہ براﺅن شوگرسمیت گرفتار منسلک دیگر افراد کی شناخت کیلئےمزید تحقیقات شروع :پولیس

بارہمولہ جئئرتز:جے کے این ا یس : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک شخص ایک کلو گرام براون شوگر کے ساتھ پکڑا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے منگل کو بتایا کہ بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقے بونیار میں ایک منشیات فروش کو اس کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زیادہ براو ¿ن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔بارہمولہ پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ 7 اور8اپریل2025 کی درمیانی رات کو برنیٹ بالا، بونیار میں تعینات پولیس پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے روکا۔ اس شخص کو تدبیر سے پکڑا گیا اور اس کی شناخت منظور احمد میر ولد مرحوم حافظ اللہ میر، ساکن برنیٹ، بونیار کے طور پر کی گئی۔مشتبہ شخص کی تلاشی لینے پر، پولیس نے ڈیجیٹل وزنی مشین کے ساتھ ایک کلو اور216 گرام براو ¿ن شوگر برآمد کی۔این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت قانونی طریقہ کار کے مطابق موقع پر ہی ممنوعہ سامان ضبط کیا گیا۔پریس نوٹ کے مطابق، ایف آئی آر نمبر25/2025زیر سیکشن 8/21این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن بونیار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ منشیات کے نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری اور برآمد شدہ ممنوعہ اشیاءکی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔بارہمولہ پولیس نے منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات کی تجارت سے متعلق کسی بھی معلومات کو شیئر کرکے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں