سری نگر میں چار منشیات فروش گرفتار: پولیس

سری نگر،منشیات کے کاروبار کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، سری نگر پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور اشیاء برآمد کی ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صورہ پولیس نے شالہ باف محلہ کے نزدیک ناکہ لگایا، جس دوران ایک موٹر سائیکل کو روک کر اس پر سوار دو افراد کی جامہ تلاشی لی گئی جس دوران ان کے قبضے سے چرس جیسی نشیلی اشیا برآمد ہوئی۔

پولیس نے موقع پر ہی خالد نذیر چلو ولد نذیر احمد ساکن عمر کالونی بی، لال بازار، اور عمر مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ ساکن ڈار محلہ، اونتہ بھون، صورہ کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں، پولیس نے وانی ہامہ لنک روڈ پر ایک لوڈ کیرئیر میں سوار دو افراد کی جامہ تلاشی لی، جس دوران ان کے قبضے سے بھی ممنوعہ نشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں۔

منشیات فروشوں کی شناخت کونثر مہدی تیلی ولد ایوب تیلی ساکن میرک شاہ کالونی اور ساہل احمد شیخ ولد ثنا اللہ شیخ ساکن بٹہ پورہ، حضرت بل کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت اطلاع دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لیے ایک ناسور بن چکی ہے، لہٰذا اس کا خاتمہ کرنے کے لیے ہر فرد کو آگے آنا چاہیے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں