ایک اور تنظیم نے حریت کانفرنس سے ناطہ توڑلیا:امت شاہ

سری نگر، وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ایک اور تنظیم جموں وکشمیر ماس مومنٹ نے حریت کانفرنس سے علاحدگی اختیار کر لی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس سے وابستہ 12 تنظیموں نے آئین پر اعتماد کرتے ہوئے علاحدگی پسندی سے علاحدگی اختیار کر لی ہے۔

وزیر داخلہ نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘مودی حکومت کے تحت جموں و کشمیر میں اتحاد کی فضا قائم ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘حریت سے وابستہ ایک اور تنظیم جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے علاحدگی پسندی کو مسترد کرتے ہوئےہندوستان کے اتحاد سے مکمل وابستگی کا اعلان کیا ہے’۔

ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘میں ان کے اس اقدام کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں اب تک حریت سے وابستہ 12 تنظیموں نے علاحدگی پسندی سے ناطہ توڑ کرہندوستان کے آئین پر اعتماد ظاہر کیا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعطم نریندر مودی جی کے ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے وژن کی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ فریدہ دار عرف فریدہ بہن جی جموں وکشمیر ماس مومنٹ کی سربراہ ہیں۔

اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد حریت کانفرنس عملی طور پر معدوم ہو چکی ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں