اننت ناگ پولیس کا بروقت ریسکیو: سنتھن ٹاپ پر پھنسے مسافروں کو بچایا گیا

سری نگر،اننت ناگ پولیس نے تازہ برف باری کے سبب سنتھن ٹاپ پر درماندہ 25 گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر کی جانب سے لارنو پولیس اسٹیشن کو اطلاع فراہم کی گئی کہ بھاری برف باری کی وجہ سے کئی مسافر شاہراہ پر پھنس کررہ گئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او لارنو کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر ریسکیو کے لیے روانہ ہو گئی۔

پولیس ٹیم کی فوری اور مربوط کارروائی کے نتیجے میں تمام 25 گاڑیوں اور ان میں سوار نو مسافروں کو بحفاظت نکال کر انہیں محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔

اننت ناگ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑی اور برف سے متاثرہ علاقوں میں سفر سے قبل موسمی حالات سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں