بانہال،پہلگام ،کاکہ پورہ پلوامہ اور سنتھان ٹاپ پر سڑک حادثات

75 سالہ خانہ بدوش خاتون۱ور4سالہ سیاح بچہ لقمہ اجل
4خواتین سمیت19افرادزخمی ،3 زخمیوںکی حالت نازک:حکام
سرینگر:جے کے این ایس : سری نگر ،جموں قومی شاہراہ پر واقع رام بن ضلع میں پیر کی صبح ایک منی لوڈ کیریئر کھائی میں گرنے سے ایک75 سالہ خانہ بدوش خاتون ہلاک اور4خواتین سمیت مہلوک کے 10رشتہ دار زخمی ہوگئے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بکروال خانہ بدوش برادری سے تعلق رکھنے والے بڑھے ہوئے خاندان کے افراد اپنے مال مویشیوں کے لیے سبز چراگاہوں کی تلاش میں اپنی ششمائی ہجرت کے ایک حصے کے طور پر راجوری ضلع کے ٹیریاتھ گاو ¿ں سے کشمیر کی طرف جا رہے تھے۔انہوںنے بتایاکہ یہ حادثہ پیرکو علی الصبح4 بجے کے قریب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بانہال میں ریلوے پل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں معمر خانہ بدوش خاتون کی موقع پر ہی موت واقعہ ہو گئی جس کی شناخت فلا بیگم کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے10 رشتہ دار زخمی ہو گئے ہیں،جن میں سات مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو امدادی کارکنوں نے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان میں سے2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک نابالغ سیاح کی جان چلی گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک حادثہ سیلفی پوائنٹ پہلگام کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے ایک نابالغ سیاح لڑکی کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی نام کی4سالہ حلمہ حسینہ دُختر ہاشم قریشی ساکن مال گنج کانپور اترپردیش کو علاج کے لیے اسپتال پہلگام لایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے جی ایم سی اننت ناگ میں مردہ قرار دیا۔ادھر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کاکا پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیر کے روز ایک چلتی ٹرین سے حادثاتی طور پر گر کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پہنچنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی شناخت فاطمہ زوجہ بشیر احمد ساکنہ ر وہابوگھ کے بطورہوئی ہے،جوٹرین میں سوار ہوکر سری نگر سے سری نگر جا رہی تھی،اور کاکا پورہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے سے پہلے پھسل کر گرگئی۔دریں اثناءجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنتھن ٹاپ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم8افراد زخمی ہوگئے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی انٹرا وی گاڑی (چھوٹا ہاتھی) زیررجسٹریشن نمبرJK03P-2493کو سنتھن ٹاپ پر ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو پولیس، ٹورسٹ پولیس، ٹریفک پولیس نے مقامی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو کیا ہے اور ان سب کو پی ایچ سی لارنو لے جایا گیا ہے، زخمیوں کی شناخت عارف احمد اعوان، محمد عمران اعوان، شوکت علی دیدار، گلزار احمد لاڈی، محمد الطاف کھاری، بشیر احمد خان، محمد عرفان احمد، محمد عرفان، محمد یوسف خاں اور محمد یوسف خان کے نام سے ہوئی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ3 زخمیوں کو جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے اور ان میں سے2کو پی ایچ سی لارنو میں ابتدائی علاج کے بعد ایس ڈی ایچ کوکرناگ ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں