سری نگر: جے کے این ایس : ممبئی کے سیاح کی وسطی کشمیر کے سری نگر میں ہوٹل میں بے ہوش ہوجانے کے بعدموت واقعہ ہو گئی۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیاح، جس کی شناخت75سالہ سنجیو جےونت نابر ساکنہ دہیسر ویسٹ، ممبئی کے طور پر ہوئی ہے، ضلع سری نگرکے ڈلگیٹ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں جمعرات کوشام دیر گئے اچانک ہوش کھو بیٹھا۔حکام نے مزید کہا کہ اسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔








