جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن

سری نگر، پہلگام حملے کے بعد جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے اس آپریشن کے دوران کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے اور مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ذرائع کے مطابق، آپریشن کا مقصد ان افراد کو تلاش کرنا ہے جو حملے کے بعد دہشت گردوں کی معاونت کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار شامل ہیں، جنہوں نے مختلف حساس علاقوں میں چھاپے مارے۔

سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان چھاپوں کا مقصد دہشت گردی کے ماحولیاتی نیٹ ورک کو تباہ کرنا ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں