پہلگام واقعہ:سید عادل نے قربانی دے کر صحیح اسلام کی عکاسی کی:سید الطاف بخاری

سری نگر، جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے میں سید عادل نے قربانی دے کر صحیح اسلام کی عکاسی کی۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ جن لوگوں نے یہ کام انجام دیا ان کا انسانیت کے ساتھ کوئی واسطہ ہی نہیں ہے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘عادل حسین نے قربانی پیش کرکے یہ سکھا دیا کہ صحیح دین کیا ہے اور ان کی یہ قربانی صحیح اسلام کی عکاسی کرتی ہے’۔

ان کا کہنا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے یہ کام انجام دیا وہ انسان ہی نہیں ہیں، مسلمان ہونا دور کی بات ہے’۔

ملک کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیریوں کے بارے میں مسٹر بخاری نے کہا: ‘جو ہمارے بچے باہر ہیں، یا ڈرائیور باہر ہیں، ہم نے بات کی ہے اگر ہمارا کوئی بچہ تکلیف میں ہے تو وہ ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ہم ان کی مدد کر سکیں’۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں ہمارے بچوں نے سیاحوں کی مدد کی۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں