پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے پھگواڑہ میں مکمل بند

پھگواڑہ، شیو سینا اور مختلف تاجر تنظیموں کی کال کے بعد پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف ہفتہ کو پھگواڑہ میں دکانیں، کاروباری ادارے، سرکاری ادارے، بینک اور اسکول بند رہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو تورا نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روپندر کور بھٹی کی قیادت میں پھگواڑہ پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔

شیوسینا کے لیڈران اندرجیت کروال، دیپک بھاردواج اور راجیش پلٹا نے ایک احتجاجی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ مظاہرین نے احتجاجی مارچ کیا اور زوردار نعرے لگاتے ہوئے پاکستان اور دہشت گردی کے پتلے جلائے۔ شہر بھر کے بازار دن بھر سنسان رہے۔ تاہم سڑک اور ریل کی آمدورفت دن بھر معمول کے مطابق رہی۔

واضح رہے کہ قوم پرستی اور فرقہ وارانہ یکجہتی کی ایک طاقتور علامت کے طور پر، پھگواڑہ میں مسلم کمیونٹی کے ارکان نے پہلگام حملے کے خلاف جمعہ کو ایک احتجاجی مارچ نکالا۔ جامع مسجد کے صدر کاشف الرحمان کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے پرامن جلوس میں شرکت کی۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں