مرکزی حکومت کو پہلگام حملے پر بی بی سی کی نیوز رپورٹ پر سخت اعتراض

دہشت گردوں کو ملی ٹنٹ قراردینے پر خط ارسال
بھارت مخالف مواد پھیلانے پر پاکستان کی 16یوٹیوب چینلوں پرپابندی عائد
سری نگر:جے کے این ایس : حکام نے پیر کو نئی دہلی میںکہاکہمرکزی حکومت نے بی بی سی کو ایک رسمی خط لکھا ہے، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کی نیوز رپورٹ میں دہشت گردوں کو ملی ٹنٹ قرار دینے پر ہندوستان کے سخت جذبات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق بی بی سی انڈیا کے سربراہ جیکی مارٹن کےساتھ ایک بات چیت میں، وزارت خارجہ کے حکام نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ان کی رپورٹنگ کے حوالے سے ملک کے شدید جذبات سے آگاہ کیا ہے۔

ایک اہلکارنے بتایاکہ دہشت گردوں کوملی ٹنٹ قرار دینے پر ایک رسمی خط بی بی سی کو بھیجا گیا ہے۔وزارت خانہ کا بیرونی پبلسٹی ڈویڑن بی بی سی کی رپورٹنگ کی نگرانی کرے گا۔اس دوران مرکزی حکومت نے بھارت مخالف مواد پھیلانے کی پاداش میں پاکستان کی 16یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا۔حکام نے پیر کو نئی دہلی میںکہاکہ16پاکستانی یوٹیوب چینلز کو مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ طور پر حساس مواد کےساتھ ساتھ ہندوستان، اس کی فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف غلط اور گمراہ کن بیانیہ پھیلانے کے الزام میں بلاک کر دیا گیا۔ حکام نے کہاکہیہ فیصلہ22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں وزارت داخلہ کی سفارشات کے بعد لیا گیا ہے جس میں26 افراد، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، مارے گئے تھے۔وزارت داخلہ کی سفارشات پر، حکومت ہند نے جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردی کے المناک واقعہ کے پس منظر میں اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ طور پر حساس مواد، جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے اور ہندوستان، اس کی فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کےخلاف غلط معلومات پھیلانے کےلئے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔پاکستان کی جن16 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے،اُن میںڈان نیوز، ارشاد بھٹی، سماءٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، رفتار، دی پاکستان ریفرینک، جیو نیوز، سماءاسپورٹس، جی این این، عزیر کرکٹ، عمر چیمہ ایکسکلوسیو، عاصمہ شیرازی، منیب فاروق، سنو نیوز اور رازی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں