وزیراعلیٰ اور وزیرخوراک سے چیئرمین EJCC اعجاز احمدخان کی اپیل

بغیر پنشن ریٹائرہونے والے ہزاروں مستقل ملازمین اور عارضی ملازمین
BPLراشن کارڈ اسکیم کے دائرے میںلایاجائے
سری نگر:جے کے این ایس : سینئر ٹریڈیونین رہنما اور معروف سماجی کارکن اعجازاحمدخان نے بغیر پنشن ریٹائرہونے والے مستقل ملازمین اور عارضی ملازمین کے حق میں BPLراشن کارڈ اجراءکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد مستقل وعارضی ملازمین کو معاشی ومالی بحران کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔جے کے این ایس کوموصولہ ایک بیان کے مطابق سینئر ٹریڈیونین رہنما اور ملازم انجمنوںکے سب سے بڑے مشترکہ پلیٹ فارم EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے کہاکہ نئی پالیسی کے تحت چونکہ ملازمت سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو کوئی پنشن نہیں دی جاتی ہے تو اُنھیں سبکدوشی کے بعد سخت معاشی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جبکہ مختلف سرکاری محکموں اور اداروںمیں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں اور دوسرے ایسے عارضی ملازمین کو ریٹائر منٹ کے بعد اسے کہیں زیادہ مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریٹائر منٹ کے بعد مستقل اور عارضی ملازمین کیلئے گھریلو ضروریات کو پورا کرنا بھی مشکل ہوجاتاہے اورایسے میں یہ حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ برسوں تک خدمات انجام دینے والے ایسے ملازمین کی مدد کرے ۔سینئر ٹریڈیونین رہنما اعجاز احمدخان نے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور وزیرخوراک سے اپیل کی کہ وہ بغیر پنشن ریٹائرہونے والے ملازمین اور عارضی ملازمین کے مشکلات کوکم کرنے اور اُنھیں تھوڑی راحت پہنچانے کیلئے اُن کے حق میں BPLراشن کارڈ اجراءکرنے پر فوری غورکریں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی فراخدلی سے ہزاروں ایسے بغیر پنشن ریٹائرہونے والے مستقل ملازمین اور عارضی ملازمین اوراُن کے اہل خانہ کو راحت پہنچ سکتی ہے۔سینئر ٹریڈیونین رہنمانے اس اُمیدکااظہارکیاکہ جموں وکشمیرکی منتخب حکومت اس اپیل پر دردمندانہ غور کرکے بہتر فیصلہ لے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں