جموں وکشمیر کے لوگوں نے پہلگام حملے خلاف یک جٹ ہو کر آواز بلند کی: ناصر اسلم وانی

سری نگر، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے پہلگام حملے خلاف یک جٹ ہو کر آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے خلاف مرکزی حکومت جو بھی فیصلہ لے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کے لوگوں نے پہلگام حملے کے خلاف یک جٹ ہو کر آواز بلند کی ہے، جنہوں نے یہ گناہ انجام دیا ہے ان کو جلد اس کی سزا ملنی چاہئے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘مرکزی سرکار جو بھی فیصلہ لے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں’۔

عالمی یوم مزدور کے بارے میں مسٹر اسلم نے کہا: ‘ہمیں ہر دن محنت کشوں کے مطالبوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے کیونکہ ان کی وجہ سے ہی یہ دنیا بہتر بن سکتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ مہ صرف یکم مئی کو بلکہ ہر دن محنت کشوں کو یاد کیا جانا چاہئے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں