سری نگر، جنوبی کشمیر میں واقع مقدس امر ناتھ گپھا میں بدھ کے روز تقریباً 17 ہزار یاتریوں نے درشن کیے، جس کے ساتھ ہی اس سال یاترا کے پہلے ہفتے میں درشن کرنے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو 16,720 یاتریوں نے 3,880 میٹر کی بلندی پر واقع مقدس گپھا میں حاضری دی۔ ان میں تقریباً 12 ہزار مرد، 3,800 خواتین، 400 سیکورٹی اہلکار اور درجنوں سادھووں شامل تھے۔
حکام کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران سیکورٹی، طبی امداد، لنگر اور دیگر سہولیات کا انتظام تسلی بخش ہے، اور یاتریوں کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔یاد رہے کہ یہ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوئی اور 9 اگست تک جاری رہے گی۔
یو این آئی- ارشید بٹ








