جموں خطے کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں مسافر بردارٹیمپو ٹریولر گہری کھائی کی نذر 60سالہ خاتون سمیت5افرادلقمہ اجل

5سالہ بچی سمیت دیگر 17 افرادزخمی،کمسن بچی جی ایم سی اسپتال جموںمنتقل
چندشدیدزخمیوں کی حالت نازک،اموات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے: صحت حکام
سرینگر :جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک اوﺅر لوڈ مسافر گاڑی کے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک60سالہ خاتون سمیت5 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ گاڑی میں سوار5سالہ بچی سمیت دیگر 17 زخمی ہو گئے۔صحت حکام نے بتایاکہ 17 افراد کو و سرکاری میڈیکل کالج اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیااور ان میں سے کچھ کی حالت نازک طبی ہوئی تھی۔چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ نے کہاکہ اموات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ چندشدیدزخمیوں کی حالت ابھی نازک ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق یہ المناک سڑک حادثہ منگل کی صبح تقریباً9بجے پونڈہ کے قریب ڈوڈہ،بھرت روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیمپو ٹریولر کا ڈرائیور اندھے موڑ پر ڈرائیورکے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ ضلع کے پونڈہ گاﺅں کے قریب میں منگل کو ایک مسافربردار ٹیمپو ٹریولر زیر نمبرJK06-4847 ڈوڈہ،بھرت روڈ پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں رونماہونے والے ایک المناک حادثے 5افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ڈوڈا شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور پونڈا کے قریب ڈوڈا،بھرت روڈ پر اس وقت پیش آیا جب صبح9 بجے کے قریب ایک ٹمپو ٹریولر ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہوکرایک گہری میں جاگری۔انہوںنے بتایاکہ اس حادثے میں موقعہ پرہی 3افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 2شدیدزخمی اسپتال میں دم توڑبیٹھے ،اوراس طرح سے المناک حادثے میںابتک 5افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھنے والے مسافروںمیں 35سالہ محمد اشرف ولد محمد اسداللہ وانی ،51سالہ منگتا وانی ولد غلام وانی ،33سالہ عطا محمدولد غلام محمد ،35سالہ طالب حسین ولدعبدالجبار نائیک اور60سالہ رفیقہ بیگم زوجہ عبدالطیف ماگرے ساکنان بالی دھر ڈوڈہ شامل ہیں۔ان سبھی کو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال ڈوڈہ میں مردہ قرار دیا گیا۔چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار نے بتایا کہ جائے حادثہ پر ہی 3افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ مزید2افراد کی سرکاری میڈیکل کالج اسپتال ڈوڈہ میں موت واقعہ ہو گئی ، جس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اموات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ چندشدیدزخمیوں کی حالت ابھی نازک ہے۔حکام نے بتایاکہ ریسکیو اہلکاروں نے17 افراد کو ہسپتال منتقل کیا اور ان میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک5 سالہ بچے کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا ہے، جبکہ دیگرسبھی زخمی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام نے بتایا کہ شدید زخمیوں میں سے ایک5 سالہ بچی عظمیٰ جان کو خصوصی علاج کےلئے جموں ریفر کیا گیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہرویندر سنگھ، آئی اے ایس نے بتایا کہ3فراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے مناسب علاج کے لیے تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں