شری امر ناتھ یاترا: 2ہزار 8 سو سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

جموں، شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے بدھ کے روز دو ہزار آٹھ سو سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج صرف 2,837 یاتریوں پر مشتمل قافلہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ ہوا، جو کہ تین جولائی سے جاری یاترا کے دوران سب سے چھوٹا گروپ تصور کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں شامل ہیں۔ قافلے کو متعدد مقامات پر چیک پوائنٹس اور کڑی نگرانی کے درمیان گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یاترا کے باقی دنوں میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں ممکنہ اضافہ متوقع ہے اور اس کے لیے تمام تر سہولیات اور سیکورٹی انتظامات پہلے سے ہی مستعدی کے ساتھ ترتیب دیے جا چکے ہیں۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں