بارہمولہ کے اُوڑی علاقے میں واقع بوجتھالن بونیار میں سنیچر کوفورسز اور جنگجوئوں کے مابین ایک جاری معرکہ آرئی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنیچر کی صبح فوج کے 6جیکلائی سے وابستہ اہلکاروں نے بوجتھالن بونیار اوڑی علاقے کو جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع پاتے ہیں محاصرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا۔
اس دوران جنگجو ئوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی ابھی جاری تھی۔