حاجی عبدالاحد ترمبو کے انتقال پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہار تعزیت

خبراردو: نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان نے ریاست کے معروف اورممتاز تاجر خواجہ حاجی عبدالاحد ترمبو ساکن نشاط سرینگر کی رحلت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔

نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کے معروف اور ممتاز تاجر خواجہ حاجی عبدالاحد ترمبو ساکن نشاط کی رحلت پر اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نہایت انسان دوست ، دین پسند اور اللہ نے مرحوم احد صاحب کو تاجرانہ اوصاف سے نوازا تھا۔

اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطاکرے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازیں۔ ادھر پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ترنبو صاحب انسان دوست اور اعلیٰ اخلاق حمیدہ کے بر گزید شخصیت کے مالک تھے ۔

دریں اثنا پارٹی کے دیگر لیڈران جن میں علی محمدساگر ، ڈاکٹر مصطفےٰ کمال ،ناصر اسلم وانی، تنویر صادق اور یوتھ صوبائی صدر سلمان علی ساگر شامل ہیں، نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی کے لئے دعاکی ۔ پارٹی کے کئی سرکردہ لیڈران اور عہدیداران نے بھی مرحوم کے جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے سوگواراں کے ساتھ گھر جاکر تعزیت کی ڈھارس بندھائی اور کلمات اور دعائے مغفرت بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں