جموں کشمیر کیلئے مزید 85 ایم بی بی ایس سیٹیں منظور

خبراردو: مرکزی ہیلتھ منسٹری نے ریاست جموں و کشمیر کیلئے مزید 85 ایم بی ایس نشست منظور کئے ہیں ۔ اس طرح سے تاحال 985 نشست تک تعداد پہنچ گئی ہے ۔

مرکزی ہیلتھ منسٹری کی جانب سے ملک کے باقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں سماجی طور پسماندہ طبقات کے امیدواروں کیلئے مزید 85 ایم بی بی ایس نشستوں کی منظوری دی ہے ۔ اس طرح سے تاحال ریاست کے میڈیکل کالجوں میں یہ تعداد 985 تک پہنچ گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیر محکمے کی جانب سے تمام ریاستوں کو جانکاری دی گئی ہے ، جس میں تمام ریاستوںکو سماجی و اقتصادی طور کمزور طبقات کے لئے مزید 85 نشستوں کی منظوری دی ہے ۔ اس سلسلے میں تمام میڈیکل کالجوں کو باضابطہ طور مطلع کیا گیا ہے ۔اس طرح سے جی ایم سی میں یہ تعداد185جبکہ سکمزمیں یہ تعداد125تک پہنچ گیا ہے جبکہ ریاست میں موجود تمام میڈیکل کالجوں میں کل تعداد985 تک پہچ گئی ۔

خیال رہے کہ مرکزی یونین ہیلتھ منسٹری کی جانب سے اس سے قبل بھی وقفے وقفے سے سیٹوںکی منظوری دی گئی ہے ۔ اس طرح سے چندسال کے دوران ریاست میں درپیش طبی عملے کی قلت پرقابو پایا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں