خبراردو: جہانگیر چوک رام باغ فلائی آﺅرکے آخری مرحلے پر جاری کام 30جون 2019کو مکمل کیا جائےگا۔
سال 2013سے زیر تعمیر جہانگیر چوک رام باغ فلائی آﺅر کے آخری مرحلے کو 30جون 2019کو مکمل کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد چودھری نے سوموار کو ٹویٹر پر فلائی آﺅ ر کے آخری مرحلے پر جاری تعمیراتی کام سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فلائی آﺅر کے آخری مرحلے پر جاری کام کو 30جون 2019کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔
ڈپٹی کمشنر کے بقول ”رام باغ جہانگیر چوک فلائی آﺅر کو 30جون کو مکمل کیا جائےگا جبکہ روڑ سائڈ کلیرئنس کو 15جولائی تک مکمل کیا جائےگا، پورٹی ٹیم کا شکریہ“۔خیال رہے اس سے قبل فلائی آﺅر کے دوسرے مرحلے کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے 22مئی 2019کو افتتاح کرتے ہوئے عوام کے نام وقف کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق2.4کلومیٹر والے فلائی آﺅر پر جہانگیر چوک، گوگجی باغ، آلوچی باغ، رام باغ، نٹی پورہ اور برزلہ پر اُتار چڑھاﺅ ہیں جس دوران اس کی تکمیل کےساتھ ہی ٹریفک کے بھاری رش میں نمایاں کمی آئےگی۔