کشمیری ٹیکسی ڈرائیور نے نقدی اور 10 لاکھ کا سونا سیاح کو واپس کیا

خبراردو:

شوپیان‌ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے مہمان نوازی کی مثال قائم کرتے ہوئے بھوپال کے ایک سیاح کو دس لاکھ روپئے کا سونا اور نقدی واپس کیا ہے .

سیاح نے طارق احمد نامی ڈرایئور کی گاڑی کرائے پر لی تھی اور وہ اپنا سونا اور سامان گاڑی میں بھول گیا تھا .

ڈرائیور طارق نے سامان کو اپنی گاڑی میں پاکر بھوپال کے سیاح کو بحفاظت واپس لوٹا کر ایمانداری کی ایک مثال قائم کر دی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں