خبراردو: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس ماہ کی26تاریخ یعنی بدھ کو جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
اس سے قبل شاہ کا دورۂ جموں کشمیر30جون کو طے تھا۔تاہم بعض مصروفیات کی وجہ سے اُن کا دورہ اب پہلے ہی طے کیا گیا ہے۔
شاہ سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بھاجپا کارکنان کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ وہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ بھی ایک اہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ امرناتھ گپھا کا بھی دورہ کرکے وہاں خصوصی پوجا پارٹ کریں گے۔
یہ امت شاہ کا وزیر داخلہ کی حیثیت سے پہلا ریاستی دورہ ہوگا۔