بانڈی پورہ میں نوجوان کی لاش نالے سے بر آمد

خبراردو:

مقامی لوگوں نے انتھک کوششوں کے بعد گذشتہ شب شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک نالے سے نوجوان کی لاش بر آمد کرلی۔

یہ لاش کلوسہ میں واقع مدومتی نالے سے دوران شب بر آمد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دانش منظور ولد منظور احمد وا نی کی لاش بر آمد کرنے کیلئے ماہر غوطہ خوروںنے آپریشن نصب شب بند کیا گیا تھا تاہم مقامی لوگوں نے فایئر اینڈ ایمر جنسی اہلکاروں کے ہمراہ کوششیں جاری رکھیں اور وہ لاش بر آمد کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں