عسکریت پسند

ترال میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ شروع

خبراردو: پلوامہ کے ترال کے جنگلی علاقے میں بدھ کی صبح فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ہے۔

معرکہ برین پتھری نامی جنگلی علاقے میں فورسز داخل ہونے کے بعد شروع ہوگیا۔

نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی شروع کی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے فورسز اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی .

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجوئوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں