خبراردو:
پولیس نے بدھ کو کہا کہ ترال کے جنگلی علاقے میں آج صبح جو معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی اُس کے دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوگیا جبکہ جائے واردات سے اسلحہ و گولی بارود بر آمد کیا گیا۔
#Tral encounter update: 01 #terrorist killed. #Arms & #ammunition recovered. #Identity & #affiliation being ascertained. Searches continue. @JmuKmrPolice pic.twitter.com/HtPYSiHUDF
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) June 26, 2019
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت کا کام جاری ہے۔
اس سے قبل جنوبی کشمیر میں ترال کے جنگلی علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
یہ معرکہ برین پتھری نامی جنگلی علاقے میں فورسز داخل ہونے کے بعد شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوئوں نے اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں معرکے کا آغاز ہوگیا۔