وزیر داخلہ تعزیت کےلئے مہلوک ایس ایچ او کے گھرپہنچے

خبراردو:

مرکزی وزیر داخلہ، امت شاہ جمعرات کی صبح کرن نگر ،سرینگر میں ارشید خان نامی اُس پولیس آفیسر کے گھر گئے جو جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوئوں کے ایک حملے میں جاں بحق ہوا تھا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے متاثرہ گھرانے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پرامت شاہ کے ہمراہ اعلیٰ حفاظتی افسران بھی تھے۔

ایس ایچ او،ارشید خان اور پانچ سی آر پی ایف اہلکار12جون کو ،کے پی روڑ اننت ناگ پر جنگجوئوں کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔خان کو زخمی حالت میں علاج کیلئے نئی دلی بھی لیجایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

وزیر داخلہ گذشتہ روز سے کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں