blast

کولگام میں پُر اسرار دھماکہ، شہری جاں بحق، دوسرا زخمی

خبراردو:

کولگام کے چڈر نامی گائوں میں جمعرات کو اُس وقت ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جب ایک رہائشی مکان کے صحن میں ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک مکان کے صحن میں ہونے والے اس دھماکے سے پورا گائوں ہل کر رہ گیا۔

انہوں مے مزید کہا کہ جس مکان کے صحن میں یہ دھماکہ ہوا اُس کے افراد ناکارہ چیزیں (کباڑہ) جمع کرنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کچھ (کباڑہ) ناکارہ چیزیں خرید کر لائی تھیں جن کے ساتھ چھیڑ خوانی کرتے ہوئے آج یہ دھماکہ ہوا۔

دھماکے کی زد میں آکر نذر احمد بٹ ولد عبد الخالق بٹ نامی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عباس بٹ ولد رشید بٹ نامی شدید زخمی کو کیموہ اسپتال سے اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں