ریاستی صدر راج میں توسیع سے متعلق قرار داد لوک سبھا میں پیش

خبراردو:

وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک قرار داد پیش کی جس کا مقصد جموں کشمیر کے اندر جاری صدر راج کی مدت میں مزید چھہ ماہ کی توسیع کراناہے۔

قرار داد پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ” جموں کشمیر کی اسمبلی تحلیل کی گئی ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے اندر رواں برس کے آخر میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے اس لئے ضروری بن گیا ہے کہ جموں کشمیر میں صدر راج کی مدت میں توسیع عمل میں لائی جائے جس کی معیاد 3جولائی کو ختم ہونے والی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا ” پہلے گورنر راج اور بعد میں صدر راج کے دوران حکومت نے ملی ٹنسی کی جڑوں کو نشانہ بنایا ہے”۔

وزیر داخلہ نے ہائوس کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ انتخابات کے دوران بہت خون خرابہ ہوا لیکن اب حالات بہت بدل گئے ہیں۔

انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ پیش کردہ قرار داد کی حمایت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں