خبراردو: ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور سعودی عربیہ کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پرہندوستان اور سعودی عربیہ کے تعلقات کو مستحکم بنانے پرتبادلہ خیال کیاگیا.
جاپان کے شہراوساکا میں جمعہ کی صبح جی ٹوئنٹی سمٹ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پرہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پرہندوستان اور سعودی عربیہ کے تعلقات کو مستحکم بنانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس کے علاوہ پی ایم نریندر مودی اور شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عریبہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو بہتربنانے کے لیے ایک دوسرے کوتجاویزپیش کی۔
وزیراعظم نریندرمودی نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تصاویرٹوئٹرپرشیئرکی ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ اوساکا میں آج ہوئی ملاقات ہند۔ سعودی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔ وزیراعظم نے اس سلسلہ میں انگریزی اور عربی دوپوسٹ کیے۔
واضح رہے کہ جی ٹوئٹنی سمٹ کے ایجنڈے پرمتعدد پیچدہ امور سے متعلق شریک ملکوں کے نمائندے تبادلہ خیال کیاجارہاہے۔ زیرغور امور میں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی جنگ سرفہرست ہے۔ نیز ایران اور شمالی کوریا جیسے موضوعات بھی ایجنڈے شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس پہلے وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے ک ہہند۔ امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایاجائیگا۔یادرہے کہ اس پہلے سعودی ولی عہد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی ملاقات ہوئی اور جی ٹوئنٹی اجلاس کی یادگار تصویر کے لئےسربراہاں مملکت جمع ہوئے تو اس موقع پر امریکی صدر نے وزیراعظم نریندرمودی اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ہاتھ ملایا اور ان سے مختصر بات چیت کی۔