خبراردو:
بارہمولہ میں اتوار کی شام نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا نوجوان دکاندار سوموار کو میڈیکل انسٹی چیوٹ، صورہ سرینگرمیں دم توڑ بیٹھا ۔
نامعلوم اسلحہ برداروں نے 25 سالہ سمیر احمد آہنگر ساکن اولڈ ٹائون بارہمولہ پر گذشتہ شام دیر گئے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا تھا۔
اُسے شدید زخمی حالت میں میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔