جرسی کی وجہ سے ہاری ٹیم انڈیا: محبوبہ مفتی

خبراردو: پی ڈی پی کی لیڈر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ آپ مجھے اندھ وشواسی کہیں ، لیکن اس ( بھگوا ) جرسی نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کے سلسلے کو روک دیا ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کی جیت کے سلسلہ پر بریک لگادیا ہے ۔ میزبان انگلینڈ کے 337 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 31 رن سے میچ ہار گئی ۔ ہندوستانی ٹیم کی شکست پر اب چاروں طرف سے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ہندوستانی ٹیم کی شکست پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

پی ڈی پی کی لیڈر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ آپ مجھے اندھ وشواسی کہیں ، لیکن اس ( بھگوا ) جرسی نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کے سلسلے کو روک دیا ۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی ٹیم کی یہ سات میچوں میں پہلی شکست تھی ۔ حالانکہ وہ اب بھی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اس شکست سے اس کی صحت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے ۔ ٹیم انڈیا کو اب بنگلہ دیش اور سری لنکا سے میچ کھیلنا ہے ۔ وہیں انگلینڈ نے 8 میچوں میں اپنی پانچویں جیت درج کرلی ہے ۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں اب چوتھے نمبر پر آگیا ہے ، لیکن اس کی سیمی فائنل میں جگہ ابھی یقینی نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں