اکاونٹ ہیک ہونےکی خبرغلط:ذائرہ وسیم

خبراردو: ٹوئٹراکاونٹ ہیک ہونے والی خبروں پراداکارہ زائرہ وسیم نے ٹوئٹ کرکے وضاحت کر دی ہے۔

بالی ووڈ کی ‘دنگل گرل’ کے نام سے مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے حال ہی میں ٹوئٹرپرایک طویل پوسٹ شیئرکرکے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کام ان کے مذہب کے درمیان آرہا تھا اوروہ مذہب سے دور ہورہی تھیں، اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ لیا تھا۔ زائرہ کا یہ پوسٹ دیکھتے ہی سوشل میڈیا پرہنگامہ مچ گیا۔

وہیں حقیقی ہنگامہ تو تب ہوا جب اس پوسٹ کے ایک دن بعد کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ زائرہ وسیم کا اکاونٹ ہیک ہوگیا تھا اورزائرہ کے بالی ووڈ چھوڑنے والا پوسٹ ہیکرنے کیا ہے۔ وہیں اب اس معاملے پرخود زائرہ وسیم وضاحت کرنے کے لئے آگے آئی ہیں اورانہوں نے پورے معاملے کو واضح کردیا ہے۔

فیس بک اکاونٹ ہیک ہونے کی خبروں کے کچھ ہی منٹوں کے بعد زائرہ وسیم نے ٹوئٹ کرکے کہا ‘میں یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ میرا کوئی بھی سوشل اکاونٹ ہیک نہیں ہوا ہے۔ ان سبھی اکاونٹس کو میں خود ہینڈل کررہی ہوں۔ برائے مہربانی ایسی کسی خبرپر یقین نہ کریں اورنہ ہی ایسی باتیں پھیلائیں۔ شکریہ’۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم کے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیارکرلینے کے بعد مختلف طرح کی خبریں آرہی تھیں۔ ایک طرف ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جارہا ہے تو دوسری طرف ان کے فیصلے کی تنقید بھی کی گئی۔ بالی ووڈ اداکاروں اوراداکاراوں نے بھی اس موضوع پراپنا اظہارخیال کیا۔ زائرہ وسیم کے فیصلے کا علمائے کرام نے بھی استقبال کرتے ہوئے اسے درست فیصلہ قراردیا تھا۔ جبکہ بی جے پی کے قومی ترجمان اورسینئر لیڈر شاہنوازحسین نے کہا کہ زائرہ وسیم نے یہ قدم دباومیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری سے بھی الگ الگ رد عمل دیکھنے کومل رہا ہے۔ فلم ساز رائے کپورنے کہا کہ زائرہ ایک بہترین فنکارہیں اورہم خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ہماری فلم ‘دی اسکائی ازپنک’ میں عائشہ چودھری کا کردارادا کیا۔ وہ فلم کی شوٹنگ کےدوران پوری طرح سے پیشہ وررہیں، جواس ماہ کی شروعات میں ختم ہوئی۔ انہوں نےکہا کہ یہ پوری طرح ذاتی فیصلہ ہے، جوانہوں نے کافی غوروفکرکے بعد کیا ہے اورہم ہرطرح سے ان کی حمایت کریں گے، ابھی بھی اورہمیشہ ہی۔

وہیں سنگرابھیجیت نے زائرہ وسیم کےاس فیصلہ کوایکٹنگ بتایا ہے۔ ابھیجیت نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ یہ ایکٹنگ ہےاوریہ ایکٹنگ سب سے بڑی ایکٹنگ ہے۔ جبکہ سینئراداکاررضا مراد نےاس کوزائرہ وسیم کا ذاتی فیصلہ قراردیا ہے۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نےٹویٹرپرلکھا کہ وہ لوگ جنہوں نےصرف دوفلموں میں کام کیا ہے، اس انڈسٹری کےتئیں اچھا محسوس نہیں کرتے ہیں کہ انہیں کیا کیا ملا ہے۔ امید کیجئے کہ وہ پرامن طریقہ سے یہاں سے نکل جائیں اوراپنےالٹے راستوں پرچلنے والی سوچ کوخود تک ہی محدود رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں