این آئی اے کی جانب سے گیلانی کا نواسہ پوچھ تاچھ کےلئے نئی دہلی طلب

خبراردو: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے محبوس حریت لیڈر الطاف شاہ کے فرزند انیس الاسلام کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 9جولائی کو نئی دہلی میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے تہار جیل میں مقید حریت (گ) لیڈر الطاف شاہ عرف فنتوش کے فرزند انیس الاسلام کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 9جولائی 2019منگلوار کو نئی دہلی حاضر تحقیقاتی ایجنسی کے دفتر واقع لودھی روڑ نئی دہلی حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے انیس الاسلام حریت کانفرنس (گ) چیرمین سید علی گیلانی کے نواسے ہیں۔ جاری نوٹس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا ہے کہ ”آپ کو کیس زیر نمبر RC-10/2017/NIA/DLI زیر دفعات 120B، 121 اور 121Aآف انڈین پینل کوڈ سیکشن 13،16،17،18،20،38،39اور 40 (یو اے) پی ایکٹ 1967کے تناظر میں پوچھ تاچھ کےلئے طلب کیا جاتا ہے“۔

نوٹس میں حریت (تگ) چیرمین کے نواسے انیس الاسلام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوچھ تاچھ کےلئے 9جولائی 2019صح 10بجے قومی تحقیقاتی ایجنسی، مرکزی وزارت داخلہ، متصل سی جی او کمپلکس ، لودھی روڑ نئی دہلی حاضر ہوجائیں“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں