چار ہزار سے زائد یاتریوں کا چوتھا جتھا جموں سے امرناتھ کی طرف روانہ

خبراردو:

سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ بدھ کو یاتریوں کا چوتھا جتھا جموں سے امر ناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق یہ جتھا مجموعی طور پر 4,694 یاتریوں پر مشتمل ہے جن میں 791خواتین ،24بچے اور70 سادھو بھی شامل ہیں۔

اس سال کی یاترا میں ابھی تک کم و بیش20ہزار یاتریوں نے امرناتھ شرائن میں پوجا کی ہے۔

اس سال کی یاترا15اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں