حج 2019:سرینگر سے 304زائرین پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ

خبراردو:

جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر سے جمعرات کی صبح حج پر جانے والے زائرین کا پہلا قافلہ سعودی عرب کی طرف روانہ ہوگیا۔

ضلع کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری کے مطابق آج سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے304زائرین ،دو سپائس جیٹ طیاروں کے ذریعے روانہ ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائرین حج کی سہولیت کیلئے حج ہائوس سرینگر میں ہر قسم کے نتظامات کرلئے گئے ہیں۔

سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج پروازوں کا سلسلہ 29جولائی تک جاری رہے گا۔

ضلع کمشنر سرینگر نے حج پر جانے والے زائرین کے رشتہ داروں سے اپیل کی کہ وہ حکام کے ساتھ اشتراک کریں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔

انہوں نے زائرین حج کے رشتہ داروں پر زور دیا کہ وہ ایئر پورٹ جانے سے گریز کریں ۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر حج ہائوس، سرینگرڈاکٹر عبد السلام کے مطابق ریاست سے تعلق رکھنے والے 11,700افراد اس سال حج کا فریضہ انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں750افراد نئی دلی سے جبکہ باقی سبھی سرینگر سے مقدس سفر کا آغاز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں