خبراردو:
شوپیان میں جمعہ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
یہ معرکہ فورسز کی طرف سے ضلع کے امام صاحب علاقے میں واقع نرونی نامی گائوں کے ایک سیب کے باغ میں اُس وقت پیش آیا جب فورسز نے وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق معرکہ آرائی کے مقام سے ایک جنگجو کی لاش بر آمد ہوگئی ہے جس کی شناخت کی جاری ہے۔
جی این ایس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے اور فورسز علاقے کی تلاشی میں مصروف ہیں۔