اچھہ بل میں پانی کی ٹینکی سے نوجوان کی لاش بر آمد

خبراردو:

اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں جمعہ کو ایک25سالہ نوجوان کی لاش ایک پانی کی ٹینکی سے بر آمد کی گئی۔

لاش کی شناخت ماجد نثار شاہ ولد نثار احمد شاہ ساکنہ اچھہ بل کے طور ہوئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش کو محکمہ پی ایچ ای کی ایک ٹینکی میں دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی لوازمات پوری کرنی شروع کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ دماغی مریض تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں