کشتواڑ میں بارشوں سےمٹی کا گھر ڈھ گیا ،ماں بیٹا زندہ دفن

خبراردو: خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع میں بارشوں کے نتیجے میں ایک مٹی کا گھر ڈھیہ گیا ہے جس دوران مکان ماں بیٹا سمیت 2افراد زندہ دفن ہوئے جبکہ اس حادثے میں کئی مویشی بھی لقمہ اجل بن گئے۔واقعے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی یہاں صف ماتم بیچھ گئی ہے۔

خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کے مضافاتی علاقے بنگواہ تحصیل کے کاٹھاری دھر نامی گاؤں میں موسلادھار بارشوں سے جمعہ کے صبح مٹی کا ایک مکان ڈھ گیاجس کے نتیجے میں مکان موجودماں بیٹا سمیت 2افراد زندہ دفن ہوئے جبکہ اس واقعے میں کئی مویشی بھین زندہ دفن ہوئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا یہ حادثے گائنی دیوی نامی خاتون اپنے بیٹے پرتھوی راج کے ہمراہ زندہ دفن ہوئے انہوں نے بتایا اگر چہ دنوں کو یہاں سے باہر نکال کر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم دونوں کی موت اسے قبل ہی واقع ہوئی تھی بتایا جاتا ہے کہ مکان ڈھ جانے کے وقت ماں بیٹا مکان کے اندر ہی موجود تھے جس کی وجہ سے اْن کی موت واقع ہوگئی۔جبکہ اس واقعے میں کئی مویشی بھی لقمہ اجل بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں