خبراردو:
اننت ناگ ضلع میں سنیچر کو اُس وقت20امرناتھ یاتری زخمی ہوگئے جب سڑک کے ایک حادثے میں دو بسیں آپس میں ٹکراگئیں۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق امرناتھ یاتریوں کو لیکر جارہی دو گاڑیاں ہرناگ کے مقام پر ٹکراگئیں۔
اس حادثے میں 20یاتری، جن میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں، زخمی ہوگئیں جنہیں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔
حکام کے مطابق 18یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ دوشدیدزخمیوں کا علاج جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ زخمی ہونے والے سبھی یاتریوں کا تعلق راجستھان سے ہے۔