آن لائن ناموں کا اندراج کرایا ،کئی مرتبہ سفارتخانے سے رابطہ کیا ،صرف ملی یقین دہانی

سرینگر;تھائی لینڈ میں لاک ڈاءون کی وجہ سے درماندہ73کشمیری بے یارو مددگار ہیں ،جسکی وجہ سے اُنہیں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ’وندے بھارت مشن ‘ اُن تک نہیں پہنچا جبکہ انہوں نے کئی مرتبہ سفارتخانے سے رابطہ بھی کیا ،تاہم یقین دہانی کے سوا اُنکے ہاتھ کچھ نہیں آیا ۔

ادھر مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ وندے بھارت مشن کے تحت آج شام (سنیچر کی شام تک )خلیجی ملکوں سے 17 پروازوں میں 2 ہزار800 سے زیادہ بھارتی شہری وطن واپس آئیں گے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق تھائی لینڈ میں لاک ڈاءون کی وجہ سے73کشمیری درماندہ ہیں ،جن میں تاجر ،پیشہ ور افراد اور طلبہ شامل ہیں ۔

ارشاد زرو نامی شہری نے ٹیلی فون پر کے این ایس کو بتایا کہ وہ گزشتہ اڑھائی ماہ سے تھائی لینڈ میں درماندہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہ میں کافی مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے بعد پیدا شدہ بحران کی وجہ سے اُنکی ملازمتیں چلی گئیں اور وہ بے روزگار ہوگئے کیونکہ بیشتر کمپنیوں اور تاجروں نے اپنی تجارتی سرگرمیاں بند کیں جبکہ اُنہیں اب رقومات کی عدم دستیابی کے سبب طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔

ارشاد نے کہا کہ سات سمندر پار بغیر کسی روزگار کے ایک ایک پل گزار نا مشکل ہو پا رہے ہیں جبکہ اُنکی جمع پونجی بھی گزشتہ 2ماہ کے دوران خرچ ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کے علاوہ اُنہیں قیا م گاہ کا کرایہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ میں بغیر کسی ملازمت اور روزگار کے اخراجات کو برداشت کرنا ناممکن ہے جسکی وجہ سے اُنکی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا ’ہر روز ہماری مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ‘ ۔ ان کا کہناتھا کہ انہوں نے واپسی کےلئے اپنے ناموں کا اندارج بھی کرایا ہے ،لیکن ابھی تک اُنکی واپسی کے حوالے سے کوئی ٹھوس اور مءوثر قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ ارشاد نے مزید کہا کہ واپسی کے حوالے سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع بھارتی ہائی کمشنر کے دفتر(سفارتخانے) سے اُنہوں نے کئی مرتبہ رابطہ قائم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اُنہیں صرف یقین دہانی مل رہی ہے جبکہ اُنکی واپسی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں ۔
ان کا کہناتھا ’کبھی ہ میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے منظوری نہیں مل رہی ہے ،ہ میں سمجھ میں نہیں آرہا ہے ،ہم کیا کرے;238;‘ ۔

انہوں نے مرکزی وزیر خارجہ اور جموں وکشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اُنکی واپسی کے حوالے سے فوری طور اقدامات کئے جائیں ۔ مرکزی حکومت کےمطابق وندے بھارت مشن کے تحت آج (سنیچر) خلیجی ملکوں سے17 پروازوں میں 2 ہزار800 سے زیادہ بھارتی شہری وطن واپس آئیں گے ۔ آٹھ پروازیں متحدہ عرب امارات سے آئین گی ۔

سات پروازیں دبئی سے روانہ ہوکر کوچی، کنور، کوذی کوڈ، ترواننت پورم، حیدرآباد، لکھنو اور دلی پہنچیں گی ۔ جدہ سے ایک پرواز کوذی کوڈ آئے گی ۔ کویت سے ایک پرواز کنور کیلئے جبکہ بحرین سے ایک پرواز کوذی کوڈ آئے گی ۔

عمان سے تین پروازیں جے پور، احمد آباد اور ترواننت پورم آئیں گی جبکہ دوحہ سے تین پروازیں دلی، احمدآباد اور کوچی آئیں گی ۔

پھنسے ہوئے بھارتیوں کو نکالنے کے عمل میں پریشان حال ورکرز، سیاحوں ، حاملہ خواتین، جنہیں میڈیکل ایمرجنسی کی ضرورت ہے اور معمر شہریوں کو ترجیح دی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں