جموں وکشمیر میں متوفین کی تعداد بڑھ کر31ہوگئی ،کشمیر میں یہ تعداد26تک پہنچ گئی
سرینگر;241;جموں وکشمیر میں جاری لاک ڈاءون کے باوجود کورونا وائرس انفیکشن کی رفتارتیز رہنے کے بیچ کورونا وائر س میں مبتلاء جنوبی ضلع شوپیان کا 45سالہ شہری،پلوامہ کا70سالہ شہری اور ڈوڈہ ضلع کا72سالہ شہری کی سوموار کو موت ہوگئی ۔
ان دونوں اموات کیساتھ جموں وکشمیر میں مرنے والے والے افراد کی تعداد بڑھ کر31ہوگئی ،جن میں 27اموات کشمیر میں ہوئیں ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق پوری دنیا کورونا کے قہر سے پریشان ہے اور ہندوستان بھی لگاتار کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کی وجہ سے بے حال ہوا جا رہا ہے ۔
اس وبا کو کم کرنے کے لیے ہندوستان میں لاک ڈاوَن بھی نافذ کیا گیا تھا اور جموں وکشمیر میں اس لاک ڈاوَن کے71دن گزر جانے کے بعد بھی اس کی رفتار کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ جب کہ جموں وکشمیر میں اموات کا خطر ناک سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سوموار کو کشمیر اور جموں میں 2انسانی جانوں کا اتلاف ہوا ۔ اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق شوپیان ضلع کے رامنگری علاقے کے ایک باشندے کوسکمز میں کئی امراض کے علاج کیلئے31مئی کو اسپتال کے شعبہ ایمر جنسی رات 9بجے داخل کیا گیا تھا ۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے کے این ایس کو بتایا کہ ابتدائی مرحلے پر مریض کی حالت سدھر گئی تھی جس کے بعد کورونا میں مبتلاء ہونے کے شبہ کے پیش نظر اْسے وارڈ2 میں داخل کیا گیا، جہاں اْس کے نمونے حاصل کئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب کے دوران مذکورہ مریض کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد آج اْس کی ٹیسٹ رپورٹ سوموار دوپہر2بجے مثبت آگئی ۔ ڈاکٹر جان کے مطابق اس دوران جاں بحق شہری کی میت کو لاش گھر کے اندر رکھا گیا تھا ۔
اسی طرح صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ ، کا ایک شہری جو جی ایم سی جموں میں زیر علاج تھا، بھی کورونا میں مبتلاء ہوکر دم توڑ بیٹھا ۔ جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ، ڈاکٹر دارا سنگھ نے مقامی انگریزی خبررساں ادارے جی این ایس کو بتایا کہ ڈوڈہ کے شہری کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آیا تھا اور وہ آج انتقال کرگیا ۔ ان کا کہناتھا کہ مریض مختلف امراض میں مبتلاء تھا ۔ شوپیان،پلوامہ اور ڈوڈہ اضلاع کے3شہریوں کے انتقال سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد31ہوگئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک70سالہ شہری کی موت ہوگئی ۔ ضلع اسپتال پلوامہ کے ڈپٹی میڈیکل اسپر انٹنڈنٹ ،ڈاکٹر میر مشتاق احمد نے بتایا کہ سوموار کی صبح 70ایک شہری کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا ۔ کووڈ ۔ 19پروٹول کے تحت اسکے نمونے ٹیسٹ کےلئے لئے گئے ،جسکی رپورٹ مثبت آئی ۔
نعش کو لاش خانہ میں رکھا گیا اور کووڈ ۔ 19پروٹوکول کے تحت لواحقین کے سپرد کی گئی ۔ صوبہ کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 27اور صوبہ جموں میں ہلاکتوں کی تعداد 4تک پہنچ گئی ۔ متوفین میں 7کا تعلق سرینگر سے،5کا تعلق بارہمولہ،5کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،2کا تعلق شوپیان ،2کا تعلق بڈگام اور ایک کا تعلق ضلع بانڈی پورہ سے ہے جبکہ پلوامہ میں پہلی ہلاکت ہوئی ۔
باقی ماندہ4 مہلوکین کا تعلق صوبہ جموں سے تھا،جن میں سے ایک کا تعلق ادھمپور سے ہے ۔ یاد اتوار شام تک پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے105نئے مثبت معاملات سامنے آئے تھے جن میں سے90کا تعلق کشمیر صوبے سے اور15 کا تعلق جموں صوبے سے تھا اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2446تک پہنچ گئی تھی ۔ ادھر سہ پہر 3نجے تک وادی کشمیر میں مزید41مثبت کیس سامنے آئے تھے ۔
ذراءع کے مطابق 33افراد کے کورونا ٹیسٹ سی ڈی اسپتال سے مثبت آئے جبکہ8میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ سے آئے تھے ۔ تین بجے تک کولگام سے7،اننت ناگ سے 8،بارہمولہ سے4،سرینگر سے ایک ،شوپیان سے3،پلوامہ سے3اور گاندربل سے2مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اسی طرح سکمز سے جن مریضوں کے 8ٹیسٹ مثبت آئے ،ان کا تعلق بارہمولہ ،سرینگر سے ہے ۔