اونتی پورہ پولیس کی کارروائی
اونتی پورہ: اونتی پورہ نے پولیس ایک شخص کو ددھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف باضابطہ ایک کیس درج کر لیا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پولیس نے بتایا کھریو پانپور سے تعلق رکھنے والے ایک دھوکہ باز نے پولیس کی تحویل سے چھڑانے کے عوض40ہزار روپے وصول کئے تھے۔
اس دوران پولیس اسٹیشن کھریوں نے اس بارے میں غلام نبی بٹ ساکن شار شالی کھریوں میں ایک شکایت درج کی ہے کہ ایک شہری رفیق احمدبادام ولد عبد الرشید ساکن کھریونے ان سے ان سے انکے بیٹے کو پولیس حراست سے چھڑانے کے لئے40ہزار روپے ان سے وصول کئے ہیں خیال رہے محمد یونس بٹ کو پولیس نے ایک کیس زیر نمبر56/2019 کسی معاملے میں پوچھ تاچھ کے سلسلے میں پولیس تھانہ طلب کیا تھا جہاں سے بعد میں انہیں رہا کیا گیا تھا۔
اس دوران پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مزکورہ شخص کے خلاف ایک کیس زیر نمبر30.2020 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے اس دوران پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔