پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا دورہ سرینگر

سی آر پی ایف کے ہیڈ کواٹر زینہ کوٹ کا کیا دورہ،سیکیورٹی کا لیا جائزہ

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے منگلوار کو دورہ سرینگر کے دوران شہر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں واقع44بٹالین سی آر پی ایف کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے یہاں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

کشمیر نیوز سروس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس،دلباغ سنگھ نے منگلوار کو ایس ایس سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل کے ہمراہ شہر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں واقع44بٹالین سی آر پی ایف کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔ہیڈ کواٹر پر اُن کا استقبال کمانڈنٹ ڈاکٹر پی شری واستو ا اور پولیس وسی آر پی ایف افسران نے کیا۔اس موقع پر یہاں ایک غیر معمولی سیکیورٹی میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں دارالحکومت سرینگر اور وادی کشمیر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران پولیس سربراہ نے سی آر پی ایف کے افسران اور اہلکاروں کو جموں وکشمیر کی مختلف صورتحال سے نمٹنے کے رول کی سراہنا کی۔ان کا کہناتھا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے درمیان ہم آہنگی کو پورے ملک میں سراہا جارہا ہے۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ زمینی سطح پر خدمات انجا م دینے والے افسران کے درمیان ہم آہنگی شہر سرینگر میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سی آر پی ایف نے کند ے سے کندا ملا کر مختلف حالات میں کام کیا یہاں کہ قدرتی آفات کے دوران بھی خدمات انجام دیں۔ ان کا کہناتھا کہ دونوں فورس کووڈ۔19کے خلاف جنگ میں بھی فسٹ لائن وارئرز کے بطور کام کررہے ہیں۔ انہوں نے دورے کے دوران ایچ ایم ٹی علاقے کا بھی دورہ کیا۔ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب درابو نے حکومت کی جانب سے پولیس کوفراہم کی گئی جگہ کے بارے ڈی جی پی کو آگاہی فراہم کی۔انہوں نے اس ضمن میں لیفٹیننٹ گور نر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں