بارہمولہ: واگورہ بارہمولہ میں منگلوار کو اُس وقت کہرام اور صف ماتم بچھ گئی جب ایک 2سالہ معصوم بچی نالے میں ڈوب کر موت کی آغوش میں سو گئی۔
اس سلسلے میں کے این ایس کو ملی تفصیلات کے مطا بق راتھر محلہ واگورہ بارہمولہ کی دو سالہ معصوم عفت دختر آصف احمد منگلوار کی صبح خالری نالہ کے نزدیک دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل کود میں مصروف تھی،جس دوران اُس کا پیر پھسل گیا اور نالے میں جا گری۔
ایک رپورٹ کے مطابق نالے میں گرتے ہی پانی کے تیز بہاؤ ریلے نے بچی کو اپنے ساتھ بہا لیا جسکی وجہ سے وہ موت کی آغوش میں سو گئی۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران علاقے میں بچی کی نالے میں ڈوبنے کی خبر جنگل کی آگ کی پھیل گئی اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بچی کو تلاش کرنے میں لگی۔معلوم ہوا ہے کہ کئی گھنٹوں کے بعد مذکورہ بچی کی نعش2 کلو میٹر دور ویزر علاقے کے قریب برآمد کی گئی۔بچی کی میت جونہی آبائی گاؤں پہنچا ئی گئی،تو وہاں کہرام مچ گیا اور صف ماتم بچھ گئی۔