شوپیاں میں تصادم جاری، دو عسکریت پسند ہلاک

تلاشی کاروائی کے دوران باغیچوں میں پناہ لیے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج علی الصباح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شوپیاں ضلع کے سگو ہندماہہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد آرمی کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقہ کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی

سکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم جب ایک مخصوص مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی کاروائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گیے ہیں۔

آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں گولیوں کا شدید تبادلہ جاری تھا۔واضح رہے شوپیان میں یہ اس ہفتے ہونے والا تیسرا تصادم ہے۔ گزشتہ دو تصادم ارائیوں میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں